UAE suspends visit visas for Pakistan, 11 other countriesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان اور 11دیگر ممالک کے لیے تا اطلاع ثانی نئے ویزے جاری کرنا عارضی طور پرمعطل کردیا۔

پاکستان کے خارجہ دفتر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ یو اے ای نے یہ فیصلہ کوویڈ19-کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا ہے۔

خارجہ دفتر کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یو اے ای نے تا اعلان ثانی پاکستان سمیت 12ممالک کے لیے نئے ویزے جاری کرنا عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

پاکستان کے علاوہ یو اے ای حکومت نے جن ملکوں کے ویزے عارضی طور پر معطل کیے ہیں ان میں ترکی، ایران، یمن، شام،عراق، صومالیہ، لیبیا ،کینیا اور افغانستان بھی شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 2000سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جون میں جب پاکستان میں کورونا وائرس کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا تھا تب یو اے ای کی حکومت نے فضائی سروس عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 363380کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں اور7230اموات ہو چکی ہیں۔ملک میں کوویڈ 19-کے 30ہزار 362 فعال کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *