UAE to invest $2 bn on Indian food parksتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چار ملکی گروپ آئی ٹو یو ٹو معاہدے کے تحت ہندوستان بھر میں ‘انٹیگریٹڈ فوڈ پارکس’ قائم کرنے کے لیے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس فیصلے کا اعلان گروپ کے رہنماو¿ں، وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی پہلی ورچوئل میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

چار ممالک کے نئے گروپ کو آئی ٹو (انڈیا ، اسرائیل)، یو ٹو (یو ایس ،یو اے ای)کا نام دیا گیا ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ I2U2 رہنماو¿ں کی میٹنگ کا موضوع غذائی تحفظ کا بحران اور صاف توانائی تھا، اور انہوں نے پائیدار اور زیادہ متنوع خوراک کی پیداوار اور خوراک کی ترسیل کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت فوڈ پارک سے متعلق منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا۔

آئی 2یو2نے کہا کہ ہندوستان اس منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا اور کسانوں کو فوڈ پارک سے جوڑنے کے لیے کام کرے گا۔ امریکہ اور اسرائیل کے نجی شعبوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ وہ اس منصوبے کی مجموعی پائیداری میں حصہ ڈالتے ہوئے جدید حل بھی پیش کریں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری فصلوں کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گی اور جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *