Uighurs in China being forced into hard, manual labour including cotton pickingتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین کے صوبہ سین سیانگ میں اویغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر شی جن پنگ کی حکومت کے مظالم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

نئی تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی حکومت زبردستی اویغوروں سے سخت محنت مزدوری کروارہی ہے۔ بی بی سی کی نئی تحقیق کے مطابق سین سیانگ کے مغربی علاقے کے وسیع کپاس کے کھیتوں میں کھیتوں میں ہزاروں اویغوروں اور دیگر اقلیتوں کو سخت محنت و مشقت کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے لاکھوں افراد کو کیمپوں میں زبردستی نظربند کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اویغوروں کو ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

تاہم ، چینی حکومت نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کیمپوں میں اویغوروں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس کا دعویٰ ہے کہ یہ فیکٹریاں غربت کے خاتمے کی اسکیم کا حصہ ہیں اور یہ لوگ رضاکارانہ طور پر اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔ آن لائن دستاویزات کی بنیاد پر چین دنیا میں کپاس کا پانچواں حصہ سپلائی کرتا ہے اور عالمی فیشن کی صنعت میں کپاس کا ایک وسیع پارٹنر ہے۔

قابل غور ہے کہ اس سے قبل نیو یارک ٹائمز کی ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ شمال مغربی چین کے ڑنجیانگ میں اویغور مسلمانوں کو سخت پابندیوں میں رکھا گیا ہے ، جس کی وجہ سے یہ لوگ چینی انتظامیہ سے سخت ناراض ہیں۔ ان لوگوں کو عربی میں ان کا قرآن پڑھنے سے تک منع کیا گیا ہے۔

اس برادری کو خطرہ ہے کہ چینی حکومت ان لوگوں کو اپنے مذہب سے دور رکھ کر ا ن کا مذہبی قتل عام کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ، لوگوں کو اکثر ان کی مرضی کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے مطابق ، ڑنجیانگ میں صرف چار کمپنیوں نے وبا سے پہلے میڈیکل گریڈ حفاظتی آلات(پی پی ای کٹس)تیار کئے تھے۔ 30 جون تک ، اس کی تعداد 51 تھی۔

لیبر ٹرانسفر پروگرام کے تحت ، حکومت اویغور اور دیگر نسلی اقلیتوں کو فیکٹری اور خدمت کی نوکریوں پر بھیجتی ہے۔ کئی بار ان افراد کو زبردستی بھیجا جاتا ہے جب کہ وہ وہاں جانا نہیں چاہتے ہیں۔ چونکہ کمیونسٹ پارٹی چین پر حکمرانی کرتی ہے اس لئے ان کی کوئی سماعت نہیں ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *