نیویارک: (اے یو ایس)برطانیہ اور آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر تجارت ڈین ٹہان نے منگل کے دن میڈیا سے گفتگو میں اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا یہ پہلا عالمی معاہدہ ہے۔
برطانوی اور آسٹریلوی وزرائے اعظم کے مطابق یہ ڈیل ملازمتوں کے مواقع بڑھائے گی، بزنس میں خوشحالی لائے گی اور ساتھ ہی آزاد تجارت کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ اس ڈیل کی تفصیلات جلد ہی عام کر دی جائیں گی۔