جنیوا: برطانیہ نے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کردی۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے جرمنی، جاپان اور برازیل کو بھی مستقل رکنیت کا حقدار قرار دیا ہے۔ برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران کہا کہ برطانیہ طویل عرصے سے سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل دونوں اقسام میں توسیع پر زور دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف سب کو معلوم ہے۔
برطانیہ نے طویل عرصے سے سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل دونوں قسموں میں توسیع پر زور دیا ہے ہم بھارت، جرمنی، جاپان اور برازیل کے لیے نئی مستقل نشستوں کے قیام کے ساتھ ساتھ کونسل میں مستقل افریقی نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم عارضی زمرے کی توسیع کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ ووڈورڈ نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے کونسل موجودہ دنیا کی زیادہ نمائندہ ہو گی۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس نے اس ادارے میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کی ہے۔
