UK donates £24M to UNICEF to help Afghan childrenتصویر سوشل میڈیا

جینوا: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کا کے مطابق محکمہ خارجہ و دولت مشترکہ ترقیاتی برطانیہ(ایف سی ڈی او) نے افغانستان کے بچوں اور خواتین کی مدد کے مقصد کی تکمیل کے لیے دو ارب ڈالر کی انسانی ا مداد میں اپنی جانب سے24 ملین پاؤنڈ کا عطیہ ددیاہے۔اس برطانوی امداد سے افغانستان میں ایک ملین چھ لاکھ بچوں کو خوراک، پینے کا پانی اور دیگر دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رقم افغانستان میں کمزور لڑکیوں، لڑکوں اور خواتین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے کہاکہ یہ امداد یونیسیف کو 700,000 سے زیادہ بچوں کے تغذیہ کو بہتر بنانے، 350,000 سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں کام آئے گی۔ یہ امدا د اس لیے دی گئی ہے کیونکہ اپنا اور اپنے گھر والوں کاپ پیٹ پالنے کے لیے کمسن بچے بھی مزدوری اور چھوٹا موٹا کام کرنے پر مجبور ہیں۔

مرتضیٰ کی عمر 11 سال ہے اور وہ کابل شہر کے ایک حصے میں جوتے پالش کرنے کا کام کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے اپنے آٹھ افراد پر مشتمل خاندان کے لیے روٹی کماتا ہے اور اسی وجہ سے وہ تعلیم نہیںحاصل کر پارہا۔مرتضیٰ نے طلوع نیوز کو بتا یاکہ میرے والد کام نہیں کرتے، ان کی کمر میں درد ہوتا ہے۔ اگر میں کام نہ کروں تو گھر میں کام کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *