UK ends Coronavirus restrictionsتصویر سوشل میڈیا

لندن: ( اے یو ایس)برطانیہ کی حکومت نے پیر کو ایک سال سے زائد عرصے سے عائد کرونا پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ویکسین لگوانے پر اعتماد رکھیں۔بورس جانسن نے کہا کہ یہ صحیح لمحہ ہے لیکن ہمیں یہ محتاط انداز میں کرنا ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ وائرس اب بھی موجود ہے۔اے ایف پی کے مطابق برطانیہ میں نائٹ کلبس، انڈور مقامات کو مکمل گنجائش کے ساتھ کھولنے جب کہ ماسک پہننے اور گھروں سے کام کرنے والے قانونی احکامات کو ختم کر دیا گیا ہے۔جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہونے والے ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔برطانیہ میں اب تک کرونا سے ایک لاکھ 28 ہزار 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *