UK govt lambasts Zac Goldsmith for his interference in Pakistani politicsتصویر سوشل میڈیا

لندن: حکومت برطانیہ نے وزیر برائے امور خارجہ لارڈ زیک گولڈ اسمتھ سے ان کے اس بیان کے بعد ، جس میں انہوں نے معزول وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی تھی،پلہ جھاڑ لیا ۔ برطانوی ابلاغی ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کے حوالے سے پاکستانی سیاست میں مداخلت کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے لارڈ زیک گولڈ اسمتھ کی سرزنش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے یہ کارروائی اس وقت کرنا پڑی جب ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ان سوالات کی یلغار ہو گئی کہ کیا لارڈ گولڈ اسمتھ نے، جو وزیر ارجہ برائے پیسیفک اور بین الاقوامی ماحولیات ہیں، حکومت کی ایما پر یہ بیان دیا ہے۔ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس پر زور دیا کہ یہ زیک گولڈ اسمتھ کے ذاتی خیالات ہیں اور یو کے حکومت کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن کے نائب نے کہا کہ یو کے پاکستان کے خانگی امور میں مداخلت نہیں کرے گا نیز ہم پاکستان کے سیاسی نظام کی قدر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے جواب دیا کہ ”جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے ہم پاکستان کے جمہوری نظام کا احترام کرتے ہیں اور ہم اس کے خانگی سیاسی امور میں دخل اندازی نہیں کریں گے۔

ہمارے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں اور حالات پر نظر رکھے ہیں۔ 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ آیا لارڈ گولڈ اسمتھ سے اپنا ٹوئیٹ واپس لینے یا یہ صفائی کہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے بیان دیا ہے ، پیش کرنے کے لیے کہا جائے گا۔واضح ہو کہ زیک گولڈ اسمتھ ،جن کی بڑی بہن جیمیمہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے شادی کی تھی اور 1995 سے2004تک ازدواجی زندگی گذارنے کے بعد عمران خان سے علیحد گی اختیار کر لی تھی، کہا کہ پاکستان میں جو کچھ رونما ہوا اس کا انہیں بہت صدمہ ہے۔زیک نے کہا تھا کہ عمران خان بہت اچھی اور نیک شخصیت کا مالک ہے۔اور مجھے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ آئندہ انتخابات میں وہ بڑی اکثریت سے واپس آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *