لندن: جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کا دنیا بھر کو اپنی زد میں لے لینے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور یوروپ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد4لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
خطے کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک برطانیہ،اٹلی اور فرانس ہیں،برطانوی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ کیئر ہومز میں گھروں میں موجود 27لاکھ افراد کو کورونا سے بچانے اور ان کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے فری وٹامن ڈی کے کیپسول دیئے جائیں۔
لندن میں لاک ڈان کیخلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا،اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فرانس،جرمنی اور بیلجیئم میں لاک ڈان میں نرمی کردی گئی۔امریکہ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد2لاکھ 72ہزار ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد بھی 1کروڑ 35لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
لاس اینجلس میں کیسز بڑھنے کے بعد اجتماعات پر پابندی لگادی گئی اورلوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے تمام کھیل کے میدان بھی بند کردیئے گئے ہیں۔