UK monitoring Yasin Malik's trialتصویر سوشل میڈیا

لندن: برطانیہ کے دفتر خارجہ کے وزیر طارق احمد نے منگل کو ہاو¿س آف لارڈز کو بتایا کہ برطانیہ کی حکومت نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے، جنہیں گذشتہ روز ہندوستان کی این اے آئی کی ایک خصوصی عدالت نے مجرم قرار دے دیا، مقدمے کی ہمہ پہلو نگرانی کی ہے۔

پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین نے ‘ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال’ کے عنوان سے ملک کی سماعت پر سوال اٹھایا، جس پر دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ کے امور کے انچارج وزیر احمد نے کہا کہ یاسین ملک کے معاملے کی بات کی جائے ، تو ہم اس کی سماعت پر بہت گہری نظر رکھے رہے ہیں۔

بہر حال ، لارڈ احمد نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے صدر ملک کے خلاف ہندوستانی قانون کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اس لیے یہ معاملہ ایک آزاد عدالتی عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ حراست میں کسی بھی شخص کے ساتھ نمٹنے کے لیے بین الاقوامی وعدوں کا ہمیشہ احترام کریں اور ان کی پاسداری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *