لندن: برطانیہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق یو کے میں دو افراد کے طبی معائنہ کے بعد ان میں کرونا وائرس پائے گئے۔محکمہ صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے چین میں یہ وبا پھیلنے کے بعد برطانیہ میں کروناوائرس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔
واضح ہو کہ اس ماہ چین کے ہوبئی صوبہ کے شیہر ووہان میں پھوٹ پڑنے والے متعدی مرض کروناوائرس نے عالمگیر پیمانے پر پیر پھیلاتے ہوئے بیسیوں ممالک کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔
انگلستان کے چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم اس امر کی تصدیق کر سکتےہیں کہ انگلستان میں دو مریضوں میں، جو ایک ہی کنبہ کے ہیں ،کروناوائرس کے ٹسٹ پوزیٹیو پائے گئے۔
انہوں نے نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) کے حوالے سے کہا کہ ان مریضوں کی این ایچ ایس کے زیر نگرانی انتہائی نگہداشت ہو رہی ہے۔اور اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیےہم ہر ممکن کوشش کر ہے ہیں ۔
ویٹی نے کہا کہ حکومتی فنڈ سے چلنے والا این ایچ ایس کیل کانٹے سے لیس ہے اور ڈاکٹرز اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے متواتر پوری تندہی کے ساتھ اس پر نظر رکھے ہیںکہ دیگر مریضوں پر تو اس وائرس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہورہے۔
سارس سے مماثلت رکھنے والا اس وائرس کا مرکزوسطی چین کا شہر ووہاں ہے جہاں اس مرض میں مبتلا ہو کر 213افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم و بیش18ممالک اس کی زد میں ہیں۔عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او )نے جمعرات کے روز اسے عالمی صحت عامہ ایمرجنسی ڈکلیر کر دی۔