UK PM Boris Johnson cancels India visit due to current Covid-19 situationتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان میں کوویڈ 19-کی بدترین صورت حال کے پیش نظربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہندوستان کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ۔ یہاں جاری سرکاری اطلاع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے میں رہیں گے جبکہ وہ اس سال کے اواخر میں ان سے ورچائل نہیں بلکہ بالمشافہ ملاقات کریں گے،۔ یہ دوسا موقع ہے جب وزیر اعظم جانسن نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اپنا دورہ ہند منسوخ کیا ہے۔ہندوستانی مشن واقع لندن نے اعلان کیا تھا کہ بورس جانسن 25اپریل سے ہندوستان کا دورہ شروع کر دیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اروند باگچی نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ باہمی تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طرفین آئندہ دنوں میں ورچوئل ملاقات کریں گے جس میں ہند یو کے تعلقات کے حوالے سے منصوبے وضع کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کافی خراب ہوچکی ہے۔ گزشتہ 12 روز میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *