UK PM Boris Johnson held talks in Kyiv with Ukraine's President Volodymyr Zelenskyتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین کے گہرے دوست و ہمدرد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے داالخلافہ قیف میں یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور ہر طرح سے انہیں تسلی دی۔10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورس جانس کا دورہ یوکرین یوکرینی عوام کے ساتھ اظہار یکجیتی و وابستگی کرنا اور صدر زیلنسکی سے ذاتی طور پر ملاقات کرنا ہے۔ملاقات کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کی مدد کے طور پر 120بکتر بند گاڑیاں اور جہازشکن میزائل نظام بھیجے گی۔زیلنسکی کی ٹیم میں سینیئر عہدیداروں نے روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کی حمایت کرنے پر یو کے سے اظہار تشکر کیا۔

بورس جانسن کے دورہ کیف کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا اور ان کے یوکرین کے دارالخلافہ قیف پہنچنے کا کا علم صدر زیلنسکی کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصویر لندن میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر ڈالنے سے ہوا ۔ ملاقات کے بعد جانسن نے کہا کہ روس سے جاری یوکرین کی جنگ میں برطانیہ یوکرین کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے، اور ہم طویل مدت سے یوکرین کے ساتھ ہیں ۔ہم خود اپنی عسکری اور اقتصادی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں اور یوکرین پر پڑنے والی اس افتاد کو ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یوکرین ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر زندہ رہے اور ترقی کرے کے لیے ایک عالمی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *