UK PM Boris Johnson unhurt in car crash as protester runs at his convoyتصویر سوشل میڈیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اس وقت ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچے جب پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ میں شامل ایک شخص اچانک ان کی کار کی جانب دوڑ پڑا۔

میٹروپولیٹن پولس نے اس کی تصدیق کر دی کہ ان کے حفاظتی قافلہ میں شامل کاریں پارلیمنٹ اسکوائر کے پاس ٹکرا گئیں۔

پولس نے ایک بیان میں کہا کہ پولس کی کچھ گاڑیاں حفاظتی دستے کا حصہ تھیں۔ ایک شخص سڑک پر گاڑی کے پاس آگیا جس سے گاڑیاں اچانک رک گئیں۔ اچانک رکنے کی وجہ سے قافلے میں شامل دو گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ یہ حادثہ 55سالہ جانسن کے ہفتہ واری ”وزیر اعظم کے سوال سیشن“ پروگرام کے بعد ایوان نمائندگان سے نکلنے کے فوراً بعد پیش آیا۔ اس حادثہ کے فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے قافلہ میں شامل حفاظتی گاڑیوں میں سے ایک نقری رنگ کی جیگوار کار کو اس وقت پیچھے سے ٹکر لگی جب اس کے ڈرائیور نے مظاہرین میں سے ایک کو قافلہ کی جانب دوڑتے آتے دیکھ کر فوراً بریک لگائے۔

اس شخص کو عوامی نظام قانون کی دفعہ5کے تحت جرم کا ارتکاب کرنے اور شاہراہ پر رکاوٹ ڈلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔حادثہ کے بعد جانسن کا قافلہ بڑی سرعت سے وہاں سے نکل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *