لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ 2020-21 کے دوران 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں مبینہ طور پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے ساتھ نام نہاد پارٹی گیٹ اسکینڈل کی پولیس کے ذریعہ تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
واضح ہو کہ کورونا وائرس کے دوران 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر میں منعقد کی جانے والی پارٹی میں وزیراعظم کی شرکت کے معاملے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ پولیس کی اس تفتیش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اگر اس تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ پارٹی بغیر سرکاری کام کے ہوئی تھی اور اس میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تھی تو اس سے بورس جانسن بڑی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ انہیں عہدے سے استعفیٰ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔
میٹ پولیس نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ دو سال میں ڈاؤننگ ا سٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والی کئی تقریبات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں وہ کوویڈ 19 کے قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیاں تو نہیں تھیں۔
میٹ کمشنر ڈیم کریسیڈا ڈک نے کہا کہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ سینیئر سول سرونٹ سو گرے کی انکوائری ٹیم اور افسروں (پولیس) کے اپنے جائزوںکی فراہم کردہ معلومات کا نتیجہ ہے۔پولیس کیوں نمبر 10 کی پارٹیوں کی تحقیقات کر رہی ہے؟کمشنر نے کہا کہ میٹ عام طور پر کوویڈ 19 کے ضوابط کی ماضی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات نہیں کرتا تاہم انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات سب سے سنگین اور واضح قسم کی خلاف ورزی کی وجہ سے کی گئیں جہاں شواہد موجود تھے اور تحقیقات کے لیے کچھ معیارات بھی پورے اترتے تھے۔