لندن: (اے یو ایس)برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل آئی ٹی وی کے ایک براڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لیک ہونے والی ایک ایسی ای میل دیکھی ہے جس میں 2020 میں کوروونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم بورس جانسن کے عملے کو وزیرِ اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے لان میں ایک ایسی پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا، جسے’بوز پارٹی’ کہا جاتا ہے۔’بوز پارٹی’ شراب نوشی کی ایک ایسی پارٹی ہوتی ہے جس میں دل کھول کر شراب پی جاتی ہے۔آئی ٹی وی کے براڈکاسٹر کے مطابق ای میل میں مدعوئین سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی شراب ساتھ لائیں اور موسم کا لطف اٹھائیں۔
آئی ٹی وی ایک برطانوی ٹی وی چینل نیٹ ورک ہے جسے چینل تھری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آزاد نیوز نیٹ ورک کے طور پر کام کرنے والے برطانیہ کے اس بڑے نیٹ ورک کا آغاز 1955 میں ہوا تھا اور اس کا شمار ملک کے قدیم ترین میڈیا نیٹ ورکس میں کیا جاتا ہے۔جانسن نے 2019 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر اپنا دفتر سنبھالنے کے فوراً بعد ہی برطانیہ کو عالمگیر وبا کورونا وائرس کے حملے کا سامنا کرنا پڑا جس پر کنٹرول کے لیے بڑے پیمانے پر لاک ڈاو¿ن کیا گیا اور تعلیمی اداروں سمیت اکثر کاروبار بند کر دیے گئے جن میں شراب خانے اور پب بھی شامل تھے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے باعث لندن میں کئی بار لاک ڈاوؤن کیا گیا۔
فائل فوٹولیکن دوسری جانب وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے لان میں لاک ڈاؤن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مے نوشی کی ایک پارٹی منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم سمیت سرکاری عہدے دار شریک ہوئے۔یہ خبر لیک ہونے کے بعد وزیر اعظم جانسن کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں اس پارٹی کے متعلق نئی معلومات اور تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ آئی ٹی وی کے مطابق پارٹی میں 40 کے قریب افراد شریک ہوئے جن میں وزیراعظم جانسن اور ان کی اہلیہ کیری بھی شامل تھیں۔ تاہم، اس میں باہر کے صرف دو افراد تھے۔
رائٹرز نے آئی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 20 مئی کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری مارٹن رینالڈز کی جانب سے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے 100 سے زیادہ ملازموں کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔ لیک ہونے والی اس ای میل میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ آج شام گارڈن نمبر 10 میں ہونے والی پارٹی میں اپنی شراب ہمراہ لائیں اورخوبصورت موسم کا زیادہ سے زیادہ لطف اٹھائیں۔ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ اس عرصے کے دوران ناقابل یقین حد تک مصروف رہنے کے بعد خوبصورت موسم کا زیادہ سے زیادہ لطف اٹھانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ آپ آج شام گارڈن نمبر 10 میں آئیں اور سماجی فاصلے کے ساتھ مشروبات کا لطف اٹھائیں۔ براہ کرم شام چھ بجے ہمارے ساتھ شریک محفل ہوں اور اپنی شراب ساتھ لائیں۔