لندن: یو کے پولس نے برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں چھرے زنی کی وارداتوں کے سلسلہ میں ایک 27سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میںخنجر گھونپنے کی ہونے والی ان وارداتوں میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولس کے مطابق اس شخص پر سنیچر اتوار کی درمیانی شب میں قتل اور سات اقدام قتل کا شبہ ہے۔یہ نوجوان صبح4بجے شہر کے سیلی اوک علاقہ سے پکڑا گیا۔
اسے تحقیقات کے لیے پولس کی تحویل میں دے دیا گیا۔اس حملہ میں ایک23سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ ایک 19سالہ لرکے اور32سالہ خاتون کی حالت مخدوش ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
برمنگھم پولس کے سربراہ اسٹیو گراہم نے بتایا کہ پولس یہ بھیانک جرائم کرنے والے اس شخص کی تلاش میں رات بھر اور پھر صبح تڑکے بھی سرگرداں رہی۔اور آخر کار وہ پکڑا گیا۔اس نوجوان نے ساڑھے باہ اور ڈھائی بجے کے درمیان مختلف مقامات پر خنجر گھونپنے کی وارداتیں کیں۔
