Western sanctions on Russia are like declaring war, says Putinتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یوایس)برطانوی وزیر دفاع بن والس نے یوکرین پر روس کے حملے کو “غیر انسانی” اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس پورے یوکرین پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ روس ابھی تک یوکرین میں اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکا۔والس نے بتایا کہ ہمارے اندازوں کے مطابق یوکرین میں روس کے 450 سے زیادہ فوجی مارے جا چکے ہیں ۔ادھر فرانس کی وزیر دفاع فلورنس بارلے نے کہا ہے کہ پیرس بہت جلد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا یوکرین کے لیے اضافی اسلحہ بھیجا جائے یا نہیں۔

انہوں نے RTL ریڈیو کو جمعہ کے روز دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انسانی امداد کے برعکس ہتھیاروں کی برآمدات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔اس سے قبل جمعے کے ہی روز امریکی نیوز چینل CNN نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر رہ گئی ہیں۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فضائی حملوں نے کیف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو نشانہ بنایا۔بعض میڈیا رپورٹوں میں تصدیق کی گئی ہے کہ کیف کا رخ کرنے والے روسی فوجی ٹینک چرنوبل کے مقام سے روانہ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *