UK school meals victory after government U-turnتصویر سوشل میڈیا

سبھاش چوپڑا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت نے ، جس نے گذشتہ ماہ اسکولوں کی چھٹیوں کے دوران مفت اسکولوں کھانا بند کر دیا تھا اورجس پر حزب اختلاف لیبر حامیوں نے زبردست احتجاج کیاتھا، گھوم پھر کرآخر کار کھانا اسکیم کو بحال کردی۔

جانسن حکومت نے اسکیم کے لئے براہ راست فنڈز جاری کرنے کے بجائے ، اسکول کے کھانے کے اخراجات اٹھانے کے لئے مقامی حکام یا میونسپل کونسلوں کو مختص رقم میں اضافہ کردیاہے۔ اس نے مارچ 2021 تک کے عرصے کے لئے مختص رقم میں107 ملین پونڈ اضافہ کر دیاہے۔ہالیڈیز ایکٹی وٹیز اور فوڈ پروگرام کے عنوان سے تیار کردہ منصوبہ کے تحت اپریل اور دسمبر 2021 تک مزید 220 ملین پاو¿نڈ مختص کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

غریب بچوں کے لئے تعطیلاتی کھانے کی بحالی اس وقت کی گئی ہے جب بچوں کے تعطیلاتی کھانے روک دینے کے معاملہ پر احتجاج میں مقامی پب اور ریستورانوں میں کئی اعلیٰ ٹوری ممبران پارلیمنٹ بشمول ہند نژااد وزیر خزانہ یا چانسلر رشی سوناک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔

حقوق اطفال کی مہم چلانے والوں نے ، جن کی ملک گیر پٹیشن پر 4.3 لاکھ دستخط تھے ، کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بچوں کی غربت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور ملک ناقص غذائیت،آئرن ،اے اور ڈی وٹامنوں سے عاری غذا (ہڈن ہنگر)اور وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات حاصل نہیں کر لیتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *