سبھاش چوپڑا
برطانیہ کے ہند نژاد وزیر خزانہ (چانسلر) ، رشی سوناک، کو مقامی پب اور ریستوراں نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران بچوں کو مفت اسکول کھانا روکنے ک کی حمایت میں ووٹ دینے پر تاحیات پابندی لگا دی۔
وہ ان سات ٹوری ممبران میں شامل ہیں (جن کی تعداد بڑھتی جارہی ہے) جن پر حکومتی اخراجات میں تخفیف کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن کے اقدام کی حمایت کرنے کی پاداش میںکسی بھی پب یا کیفے میں دخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
جانسن کے اس اقدام کے پس پشت حکومتی سبب بچوں میں موٹاپا کم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ ورزش کے ساتھ فٹ ہوجائیں۔حزب اختلاف کے لیبر ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اس اقدام کی شدید تنقید کی جارہی ہے جن میں سے بہت سے سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی، جنہیں اسکول کھانے سے دودھ روکنے پر ”دودھ چور“ کہا گیا تھا، ٹوری روایت میں جانسن کو اسکول نوالہ منھ سے چھیننے والا قرار دے رہے ہیں ۔
.برطانیہ میں ‘مڈٹرم’ اسکول کی تعطیلات کا پہلا سیزن ختم ہوچکا ہے لیکن جو کچھ رونما ہوا ہے وہ غریب خاندانوں میں تلخ یادیں اور خوف پیدا کر دے گا کہ مستقبل میں انہیں اپنے بچوں کو ہندوستان میں” لنگر‘ کی طرح فوڈ بینک بھیجنے پر مجبور ہونا پڑے گا ۔