Ukraine forces preparing for fresh Russian attacks on Donbas, Zelenskyy saysتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیں ملک کے مشرق میں نئے روسی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ قومی دارالخلافہ قیف کے قریب زبردست نقصان اٹھانے کے بعد روس نے اپنی فوجوں کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔اپنے ہمسایہ پر روس کے حملے کو آج37واں دن ہے اور اس دوران کم و بیش ایک چوتھائی یوکرینی شہری اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملک فرار ہو چکے ہیں ۔ نیز اس حملے سے روس و مغرب کے درمیان کشیدگی جنگ عظیم کے بعد سے اب تک کے بد ترین نہج پر پہنچ چکی ہے۔

یوکرینی فوجوں کی جانب سے زبردست مزاحمت نے روس کو قیف سمیت ،جہاں کئی ہفتوں سے روسی مسلح دستہ موجود ہے، کسی بھی بڑے شہر پر قبضہ نہیں کرنے دیا۔اس ہفتہ استنبول میں ہوئے امن مذاکرات میں روس نے کہا کہ وہ اعتماد سازی کے لیے شمالی شہر شرنیف اور دارالخلافہ قیف کے قریب اپنی فوجی کارروائیوں میں تخفیف کر دے گا ۔لیکن یوکرین اور اس کے مغربی حلیفوں بشمول امریکہ نے روس کے اس وعدے کو خارج کرتے ہوئے اسے اپنے عسکری نقصان کو سنبھالنے کی چال اور مزید حملوں کی تیاری بتایا۔

برطانیہ کی جی سی ایچ کیو سراغرساں سروس کے سربراہ نے کہاکہ تازہ خفیہ اطلاعات کے مطابق کچھ روسی فوجیوں نے احکام کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اپنے ذاتی ہتھیار کو تباہ کر کے اپنے ہی ایک طیارے کو مار گرایا۔ روس نے کہا کہ اس کی فوجیں الگ ہونے والے مشرقی دونباس خطہ کو آزاد کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے دوبارہ جمع ہو رہی ہیں۔علی الصباح اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے قیف اور شرنہیف سے روسی فوجوں کی حرکات و سکنات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسے روسی فوجوں کی واپسی نہ سمجھیں بلکہ یہ یوکرینی افواج کے دفاع کا شاخسانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *