Ukraine liberates strategic southeastern settlementتصویر سوشل میڈیا

قیف:یوکرین نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے فوجیوں نے جنگی نوعیت کی اہمیت کی حامل جنوب مشرقی بستی روبوٹائن کی کو آزاد کرا لیا ہے اور وہ روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں اسے مزید جنوب کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی فوج نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کی افواج نے جنگی نوعیت سے نہایت اہم علاقہ میں قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ اور ہم مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک کمانڈر جس نے روبوٹائن میں فوجیوں کی قیادت کی تھی، رائٹرز کو بتایاکہ یوکرینی افواج کا خیال ہے کہ انہوں نے جنوب میں روسی دفاع کی سب سے زیادہ طاقتور صف میں نہ صرف خلفشار مچادیا بلکہ اسے توڑ دیا ہے اور وہ اب مزید تیزی سے پیش قدمی شروع کر دیں گے۔ اسی دن میں روس کی جانب سے خطے میں مقرر کردہ سربراہ سرگئی اکسیونوف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ روسی فضائی دفاع نے روس کے الحاق شدہ کریمیا پر دو یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈرون کو بحر اسود کے جزیرہ نما کے شمالی حصے میں ، جس کا روس نے 2014 میں الحاق کیا تھا، اور دوسرا مغرب میں مار گرایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *