Ukraine Mariupol: Russian demand to surrender in exchange for safe passage rejectedتصویر سوشل میڈیا

قیف🙁 اے یو ایس ) یوکرین نے روس کی جانب سے ساحلی شہر ماریوپل میں ہتھیار ڈالنے کے بدلے شہری کو نکالنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپل کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اب لوگوں تک اشیائے ضرورت اور دوائیاں تک بھی نہیں پہنچ رہی ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر اس شہر میں لاکھوں لوگ پھنس کر رہ جائیں۔روسی تجویز کے تحت اگر یوکرین کے فوجی ہتھیار پھینک دیں تو ایسی صورت میں عام شہریوں کو شہر سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔ مگر یوکرین نے یہ کہتے ہوئے اس پیشکش کو رد کر دیا ہے کہ وہ اپنے اس اہم ساحلی شہر کو کسی صورت روس کے نہیں سونپے گا ۔

یہ شہر اس وقت محاصرے میں ہے جہاں تقریباً تین لاکھ افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ اس شہر میں پھنس کر رہ جائیں گے کیونکہ جنگ کی وجہ سے یہاں موجود اشیا کی رسد ختم ہو رہی ہے اور اس شہر میں امداد آنے سے روک دی گئی ہے۔ اس شہر پر کئی ہفتوں سے روس بمباری کررہا تھا جس کی وجہ سے یہاں نہ بجلی ہے اور نہ نلکوں میں پانی آ رہا ہے۔روس نے اتوار کے روز اپنی تجویز پیش کی تھی، جس میں یوکرین کو پیر کی شام تک ان شرائط کو تسلیم کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت روسی فوجی دستے شہریوں کو محفوظ راستہ دیں گے۔

ابتدائی طور پر یوکرین کے فوجیوں اور غیرملکی جنگجوو¿ں کو کہا گیا ہے کہ وہ اسلحہ چھوڑ کر شہر سے نکل جائیں۔پیشکش کے دو گھنٹوں کے بعد روسی فوجیوں نے کہا ہے کہ وہ شہر کو آنے والی سڑکوں کو ہر طرح کے بارود سے پاک کر کے شہر میں تمام انسانی امداد اور دوائیوں کی کھیپ کو آنے کی اجازت دے دیں گے۔ایک روسی جنرل نے یہ تسلیم کیا ہے کہ شہر میں تباہی کے دھانے پر ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق یوکرین نے سرینڈر کرنے کے آپشن کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *