Ukraine procures 100 Poland-made 'Rosomak' armoured vehiclesتصویر سوشل میڈیا

وارسا،(اے یو ایس )) پولینڈ کے وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ یوکرین نے پولینڈ سے ” روسوماک“ طرز کی 100 عدد ملٹی رول ادا کرنے والی بکتر بند گاڑیاں مانگی ہیں۔ یہ گاڑیاں فن لینڈ کے لائسنس کے تحت یورپی یونین اور امریکہ کی فنڈنگ سے تیار کی جاتی ہیں۔پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے جنوبی پولینڈ میں ان گاڑیوں کے پیداواری پلانٹ پر جاکر کہا کہ میں کل یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال سے 100 ” روسومیک گاڑیوں کا آرڈر لایا ہوں جو یہاں تیار کیے جائیں گے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ اس آرڈر کی مالیت پولینڈ کو دیے گئے یورپی فنڈز اور یوکرین کے ذریعے حاصل کردہ امریکی فنڈز سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے معاہدے کی قیمت بتانے سے گریز کیا۔خیال رہے ” روسوماک“ ایک آٹھ پہیوں والی ملٹی رول آرمرڈ گاڑی ہے۔ جسے فن لینڈ کی کمپنی ”Patria“ کے لائسنس کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *