قیف: اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتیرس نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ یوکرین میں جنگ بندی کی کوشش کر رہی ہے اور ان کے مشیر اعلیٰ مارٹن گرفتھ عنقریب جنگ بندی کی کوشش کے لیے روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے۔دریں اثنا یوکرین نے کہا کہ ماریوپول میں تباہ کن انسانی بحران میں کم از کم 5ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں کیونکہ جنگ قیف بشمول جنگی نوعیت سے اہم مضافاتی علاقہ میں لڑی جارہی ہے جہاں یوکرین فوج نے روسی حملہ آوروں کو پسپائی اختیار کرکے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
ترکی میں منگل کے روز نئے بالمشافہ امن مذاکرات کے موقع پر یوکرین کے متعدد شہر روسی بمباری کی زد میں رہے کیونکہ قیف اور مغرب میں اس کے اتحادی ایک ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک سینیئر یوکرینی عہدیدار کے ، جس کا کہنا ہے کہ کم از کم دس ہزار افراد مارے گئے ہیں، مطابق ماریوپول کی محصور جنوبی بندرگاہ میں کم از کم 5,000 افراد کی پہلے ہی تدفین ہو چکی ہے۔اس عہدیدار نے کہا کہ ہلاکتوں کی یہ تعداد شہر میں تباہی کے تاریک ترین نظاروں کی تصدیق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
