Ukraine says it has shot down 60 of over 70 missiles launched after explosions at two Russian airbasesتصویر سوشل میڈیا

قیف :(اے یو ایس ) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 69 روسی میزائلوں میں سے 54 میزائل مار گرائے ہیں۔یوکرین پر آج صبح روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے آج صبح فضا اور سمندر سے کروز اور طیارہ شکن گائیڈڈ میزائل داغے تھے۔یوکرینی فوج کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے میزائل حملے میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔یوکرین کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ روسی میزائل جنوبی یوکرائن کے علاقے زپوریزہیا میں واقع عمارتوں سے ٹکرا ئے جس سے کئی مکانات تباہ اور کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

رائٹرز کے مطابق صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو نے حملوں کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ فضائی دفاع نے پیر کے روز یوکرین پر داغے گئے زیادہ تر روسی میزائلوں کو مار گرایا اور بجلی ملازمین نے پہلے ہی بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ یوکرین کے حکام نے بتایا کہ روس نے یوکرین پر فضائی حملوں کی ایک لہر میں تازہ ترین کارروائی کی، جس سے جنوب میں مکانات تباہ ہوئے اور شمال میں بجلی سپلائی منقطع کر دی اور کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *