قیف: (اے یو ایس ) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ دنیا کو خوراک کے بحران کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے کیوں کہ اس جنگ سے یوکرین کی بڑے پیمانے پر زراعت پر منحصر معیشت تباہ ہوہی ہے۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ یوکرین کی معیشت اس سال گھٹ کر نصف رہ جائے گی۔
جمعہ کو یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارت کار کا کہنا تھا کہ روس کی یوکرین میں زرعی اراضی پر بمباری اور اناج کی ترسیل کرنے والے بحری جہازوں کو روکنے کے لیے بندرگاہوں کی بندش ملک کو معاشی نقصان پہنچائے گی۔جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ روسی حملے قلت پیدا کر رہے ہیں اور دنیا میں بھوک کو ہوا دے رہے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 