Ukrainian police detain 25 people in Dnipropetrovsk region for carrying weaponsتصویر سوشل میڈیا

کیف: یوکرین کے نیپرو پیٹرووکس علاقے میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع صوبائی پولیس نے اتوار کوپریس ریلیز جاری کرکے دی۔

پولیس نے کہا ایک خصوصی مہم کے دوران پولیس نے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کرنے والے جرائم پیشہ گروہ کے لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے نووموسکووسک شہر کی جانب جارہیں کاروں کے ایک قافلے کو روکا۔ سات کاروں میں سوار تقریباً 25 مرد اور خواتین کو گرفتار کیا گیا“۔

پولیس نے بتایا کہ ان لوگوں کے پاس سے بندوقیں اور ایک کاربائن برآمد ہوئی ہے۔ یہ لوگ منشیات کی اسمگلنگ جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اور خفیہ اطلاع کے مطابق نیپرو پیٹرووسک خطہ کے کسی شہر میں کسی تخریبی کارروائی کی تیار کر رہے تھے۔

پولیس نے ان لوگوں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا معاملہ درج کیا ہے ۔جس کے تحت سات سال کی سزا کا التزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *