UN chief appeals to eliminate nuclear weaponsتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اتوار کو ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہادنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور مذاکرات ، اعتماد اور امن کانیادورشروع ہونا چاہیئے۔انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ1946میں پہلی جنرل اسمبلی نے تماام ممالک کے جنگی سازو سامان و دیگر آلات حرب کے ذخیرے سے ایٹمی اسلحہ کے خاتمہ کا وعدہ چاہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد کئی دہائیوں سے کم ہورہی ہے ، لیکن دنیا کے تقریبا 14000 جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کے ساتھ جوہری خطرہ چار دہائیوں میں بلند ترین سطح پر ہے۔ قبل ازیں ہندوستان نے بھی بین الاقوامی برادری پر جوہری ہتھیاروں کے نیٹ ورک کے غیر قانونی پھیلاو¿ ، ان کی ترسیل کے نظام ، اجزا اور متعلقہ ٹیکنالوجیز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جامع ایٹمی تجربے پر پابندی کے معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کونسل کو مطلع کیا کہ ہندوستان نے عالمی ایٹمی سلامتی کے آلات کی مضبوطی کے لیے فعال طور پر مدد کی ہے اور اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *