UN chief calls for US to remove sanctions on Iranتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرش نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل 2231پر عمل آوری کے حوالے سے اپنی11ویں رپورٹ میں کہا کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس آجانا ایک مستحسن اور مناسب اقدام ہوگا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہامریکہ ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لے اور تجدید استثنیٰ کرے۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 30جون کو ہونے والے اجلاس کے موقع پر تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کی مکمل عمل آوری کی راہ ہموار کرنے کے لیے پابندیاں ہٹایا جانا اور استثنیٰ کی تجدید کرنا لازمی ہے۔ چھ ہفتہ تک شدو مد کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ویانا مذاکرات ختم ہونے والے ہیں اور سفارت کاروں کو امید ہے کہ آئندہ ہفتوں میں معاہدے پر عمل درآمد ہونے کی امید ہے۔

واضح ہوکہ امریکہ نے 2015میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر چار مستقل اراکین اور جرمنی کے ساتھ 2015میں جے سی پی او اے پر دستخط کرنے کے بعد 2018میں ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *