UN chief pushes for international troops in Haitiتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو ایک خط پیش کیا ہے جس میںہیتی سے مدد کی درخواست کے بعد تجویز دی گئی ہے کہ تیزی سے کارروائی کرنے والی ایک ایکشن فورس کو فوری طور پر فعال کیا جائے کیونکہ جرائم پیشہ گروہوں اور مظاہرین نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیاہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خط میں ، جسے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دیکھا تھا لیکن اسے عام نہیں کیا گیا ہے، ہیتی کی نیشنل پولیس کی مدد کے لیے ایک یا کئی رکن ملکو ں کی طرف سے تعینات ایک تیز رفتار ایکشن فورس کو فوری طور پر فعال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مجوزہ فورس مسلح گروہوں کی طرف سے لاحق خطرے کو دور کرے گی اور اہم بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو فوری تحفظ فراہم کرے گی۔ جب کہ وہ پانی ، ایندھن ، خوراک اور طبی سازو سامان کو مرکزی بندر گاہوں اور ہوائی اڈوں سے کمیونیٹیز اور صحت کے مراکز تک بحفاظت پہنچانے میں مدد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *