UN Climate Change Summit opens with host Egypt calling upon countries to move from pledges to an era of implementationتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ :(اے یو ایس ) مصرکے ساحلی سیاحتی مقام شرم الشیخ میں کَوپ 27 کے نام سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سربراہ اجلاس جاری ہے۔اتوار کوافتتاحی سیشن میں عالمی حدّت (گلوبل وارمنگ) کی وجہ سے ناگزیرنقصانات اور تباہی سے نمٹنے میں کمزورممالک کی مدد کے لیے مخصوص مالی اعانت پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مصرکے وزیرخارجہ اور کَوپ (سی او پی)27 کے صدرسامح شکری نے کہا کہ یہ ایجنڈا آئٹم موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے متاثرین کے مصائب سے یک جہتی اورہمدردی کے احساس کی عکاسی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں اورسول سوسائٹی کی تنظیموں کے شکرگزارہیں جنھوں نے مسلسل نقصان کے لیے فنڈزپرتبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ سربراہ اجلاس گذشتہ ایک سال کے دوران میں شدید موسمی آفات کے بعد ہورہاہے۔ان آفات کے پیش نظرعالمی اقدامات کی فوری ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔

تقریباً 200 ممالک کے مندوبین 13 روزہ کانفرنس کے لیے بحیرہ احمر کے ریزارٹ شرم الشیخ میں جمع ہوئے ہیں۔اس اجلاس میں سربراہان حکومت ومملکت پیر اور منگل کو پہنچنے والے ہیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران میں دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں کو قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑا ہے۔ان میں پاکستان میں غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب سے 1700 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔چین، افریقا اورامریکا کے مغرب میں خشک سالی کے نتیجے زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *