جنیوا : (اے یوایس)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے “ریاض انیشی ایٹو” کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ بدعنوانی ایک غیر اخلاقی فعل اورسرحد پار تک پھیلا سنگین جرم ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کی۔ خیال رہے کہ اس نیٹ کے قیام کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پرکوششوں کو مجتمع کرنا ہے۔
انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ ہم ’جی 20‘ سربراہ اجلاس کے دوران انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اس نیٹ ورک کا قیام ایک بہت اہم معاملہ ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل انہوں نے مزید کہا کہ انسداد بدعنوانی کا عالمی نیٹ ورک کرونا سے نمٹنے کے لیے اہم فنڈز مہیا کرے گا اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے 3 آپشنز فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ اس کی کامیابی کا انحصار بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین ہونے والی بات چیت پر ہے۔
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الکہموس نے اس بات پر موجودہ بحران
کے وقت عالمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام کے لیے “ریاض انیشی ایٹو” کے آغاز کے اعلان کے موقع پر لکہموس نے کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ضروری وسائل مہیا کرتا ہے۔
