اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 روز قبل سوڈان میں شروع ہو نے والی خانہ جنگی میں ہزاروں شہری ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی پینل کے ماہرین نے پیر کے روز بتایا کہ100دن کی لڑائی نے شہری آبادی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ یہ فضول اور احمقانہ جھڑپیں ہیں اور اب اور بچوں کی خاطر ضروری ہے کہ ان جھڑپوں کو روکا جائے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران اوسطاً ہر گھنٹہ کم از کم ایک بچہ زخمی یا ہلاک ہواہے۔، او سی ایچ اے نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں میں کم از کم 435 بچے ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔او سی ایچ اے کے دفتر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار معتبر ذرائع سے موصول اطلاعات پر مبنی ہیں ۔انسانی ایجنسی کے ذرائع نے کہا کہ رپورٹ سوڈان میں بے گھر ہونے والے ان لوگوں کی ، جو حفاظت کے لیے بھاگ رہے ہیں،تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پر مرکوز ہے۔
یو این ایچ آر سی نے جنوبی سوڈان صحت اور غذائیت کے سنگین بحران کے بارے میں بھی خبردار کیا جہاں موجود ان کی ٹیموں نے کہا کہ تقریباً 300 جنوبی سوڈانی پناہ گزین بچے خسرہ اور غذائی قلت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی غذائی پروگرام کے دفتر نے کہا کہ سوڈان میں104ملین سے زائد افراد کی خوراک اور غذائیت سے مدد کی اور امید کا اظہار کیا کہ اس سال کے اواخر تک سوڈان میں 5.9 ملین تنازعات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی امید ہے۔