UN Security Council condemns Houthi attacks on Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

اقوام متحدہ:(اے یو ایس ) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے اشاعت کے لیے جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی عرب پر ایران نواز حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں یہ توقع ظاہر کرتے ہوئے کہ یمن کے حوثی باغی ماہ رمضان میں جنگ بندی کے اعلان پر عملدر آمد کریں گے مطالبہ کیا کہ حوثی ہفتہ کے روز سے،جس دن حسن اتفاق سے ماہ رمضان بھی شروع ہو گیا ہے، جاری جنگ بندی پر عمل کریں۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی قوانین بالخصوص شہریوں اور شہری املاک کی حفاظت سے متعلق قوانین پر زور دیتے ہوئے ان کی پابندی کا مطالبہ کیا۔حوثی باغیوں نے 20 مارچ اور 25 مارچ کو سعودی آئل تنصیبات پر حملے کئے تھے۔20 مارچ بروز اتوار جدہ میں آرامکو کی پٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا۔اس سےقبل عرب اتحاد نے بحیرہ احمر سے 106 بارود سے بھری ہوئی کشتیوں کو پکڑا جو کہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب سے سعودی عرب اور یمنی املاک پر حملوں کے لئے استعمال کی جانی تھی۔

اس کے علاوہ 25 مارچ بروز جمعہ کو جدہ میں ایک بار پھر سے آرامکوکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔پچھلے ہفتے کے دوران حوثی باغیوں اور عرب اتحاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت 18 پٹرولیم کشتیوں کو حدیدہ بندرگاہ تک رسائی دی جائے گی جبکہ صنعاءائیرپورٹ سے ہر ہفتے دو پروازوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *