underground tunnel used by Jaish militants found in Jammu and Kashmirتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی::بی ایس ایف نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی زیر زمین سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔ایسا اندیشہ کیا جا تا ہے کہ اسے جیش کے 4 دہشت گردوں نے پاکستان سے بھارت میں دراندازی کے لئے استعمال کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس)ڈی جی پی( دلباگ سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ سنگھ نے بارڈر سیکیورٹی فورس)بی ایس ایف( کے انسپکٹر جنرل ، جموں فرنٹیئر ، این ایس جاموال اور انسپکٹر جنرل پولیس ، جموں ریجن ، مکیش سنگھ نے ریگل چوکی کے نزد جائے واردات کا معائینہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر نگروٹا کے قریب حالیہ مقابلے کی تحقیقات کے بعد سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے۔ جمعرات کو شاہراہ پر بن ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کو جانچ کے لئے روکا گیا تھا۔ اس میں 4پاکستانی دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ہونے والے مقابلے میں چاروں عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ان دہشت گردوں سے 11 اے کے سیریز رائفلیں ،3 پستول ، 29 دستی بم ، 6 یو بی جی ایل دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لئے ہندوستان آئے تھے۔ڈی جی پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ،پولیس نے بی ایس ایف کے ساتھ تصادم کی جگہ سے کچھ اہم معلومات شیئر کی تھیں ، جنہوں نے بہت کوششوں کے بعد سرنگ کو تلاش کیا۔

سرنگ کا پتہ لگانے کی مہم کو’ بڑی کامیابی’ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسے لے کر اب سخت مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے اس سرنگ کا پتہ لگانے کا سہرا جوانوں کے عزم ، لگن اور حوصلہ افزائی کو دیا۔بی ایس ایف کے آئی جی نے کہا ، “ڈھائی میٹر چوڑی اور 25-30 میٹر گہرائی کی یہ سرنگ مناسب انجینئرنگ کی کوششوں سے تعمیر کی گئی تھی ، تاکہ یقینی طور پر اس سرنگ کا آسانی سے پتہ نہ چل سکے۔ سرنگ کو سرکنڈوں سے ڈھکا گیا تھا۔” انہوں نے پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی مستقل معلومات اور تعاون کی بھی تعریف کی ، جس کی وجہ سے سرنگ کا جلد پتہ چل گیا۔

گذشتہ 3 ماہ کے دوران بی ایس ایف نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دوسری سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی فورس کو گالرکے علاقے میں بارڈ باڑ کے قریب سرنگ ملی تھی۔ ڈی جی پی نے بتایا ، “بی ایس ایف نے پہلی سرنگ کو بے نقاب کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے کھودی جانے والی یہ دوسری سرنگ ہے۔” نگروٹہ میں کامیاب آپریشن کے بعد سوال یہ تھا کہ جیش محمد دہشتگردپاکستان سے ہندوستان کی سرحد میں کیسے داخل ہوئے ، قومی شاہراہ پر کیسے پہنچے اور سری نگر جانے والے ٹرک میں کیسے سوار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *