Unfortunate people ruling us have come to power without elections: Omar Abdullahتصویر سوشل میڈیا

سری نگر(اے یو ایس )نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی انتخابات لڑے بغیر ہی جموں وکشمیر پر حکومت کر رہی ہے جو ہمارے لئے بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی مضبوط ہوتی تو یہاں الیکشن منعقد ہوئے ہوتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں الیکشن ہوں گے تو بی جے پی کا صفایا ہوگا۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو وسطی ضلع بڈگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔جموں وکشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کے ایک جوابی بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ‘ہم الیکشن کا انتظار کیوں کریں گے اگر انتخابات منعقد ہوں گے تو ان (بی جے پی) کا صفایا ہوگا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر بی جے پی اپنی جگہ مضبوط ہوتی تو الیکشن ہوئے ہوتے لیکن وہ جموں میں بھی اور کشمیر میں بھی ہار جائے گی’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اگر ان میں ہمت ہے تو پارلیمانی انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی کرائیں’۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو یہاں انتخابات منعقد کرائے بغیر ہی اقتدار حاصل ہوا جو ہماری بدقسمتی ہے۔ فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دو فلموں سے مذہب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ان لوگوں کی سازش ہے جیسے جیسے پارلیمانی انتخابات نزدیک آئیں گے وہ ایسی حرکتیں کریں گے لیکن ہمیں عقلمندی سے ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *