Union Budget 2021: Opposition parties unite in their criticism of the bulgeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: مرکزی حکومت میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کیے گئے سال 2021-22کے عام بجٹ پر شدید ردعمل ظاہرکرتے اسے عوام مخالف اور ملک کی ہر شے فروخت کردینے والے بجٹ سے تعبیر کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ 2021-22 کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے حکومت پر لگ بھگ ہر شعبے کو فروخت کرنے کا الزام لگایا۔

بنگال کی وزیر اعلی ٰنے پیر کے روز کہا کہ یہ کسان مخالف، عوام دشمن اور ملک دشمن بجٹ ہے۔ یہ لوگ سرکاری کمپنیوں سے لے کر انشورنس کمپنیوں کو سب کچھ بیچ رہے ہیں۔ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے یہ بجٹ ہے۔ہندوستان کے پہلے پیپر لیس بجٹ میں تقریباً ہر شعبہ فروخت ہوا تھا۔ اس میں غیر منظم شعبے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف قوم پرستی کی بات کرتی ہے لیکن حقیقت میں یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کے وسائل کو نجی کمپنیوں کو فروخت کررہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ایک بار پھر طنز کسا۔ اکھلیش نے ٹویٹ کیا”بی جے پی حکومت سے بس اتنی گزارش ہے کہ اس بار ملک میں اتحاد کی بحالی ، معاشرتی ہم آہنگی ، کسان مزدوروں کے لئے احترام ، خواتین اور نوجوانوں کی اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے کچھ انتظامات کرے۔“ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے چند کمپنیوں کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی مودی سرکار کو نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ حکومت کا منصوبہ ہندوستان کے اثاثوں کو ‘اپنے سرمایہ دار دوست’ کے حوالے کرنا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ‘حکومت لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ دینا بھول گئی۔مودی حکومت کا منصوبہ ہندوستان کے اثاثوں کو اپنے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کرنا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی ) کی قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے بجٹ کے حوالے سے ٹویٹر کے توسط سے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں پیش مرکزی حکومت کا بجٹ اور موجودہ کورونا پھیلنے کی قومی معیشت کو سنبھالنے اور انتہائی غربت ، بیروزگاری اور مہنگائی وغیرہ کے قومی مسئلے کو کیا دور کر پائیگا ؟ اس بنیاد پر حکومت کی سرگرمیوں اور اس بجٹ کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *