United Arab Emirates (UAE) reopens its embassy in Kabulتصویر سوشل میڈیا

کابل:متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارت خانے کی عمارت پر اپنا پرچم لہرا کر افغانستان میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنا پرچم لہرا کر کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ مجاہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور امارت اسلامیہ کے درمیان اچھے دوطرفہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔مجاہد نے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو مثبت قدم قرار دیا۔15اگست کو افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد متحدہ عرب امارات نے ملک سے نقل مکانی کرنے الے متعدد افغان کنبوں کو اپنے یہاں پناہ دی تھی۔

یو اے ای نے طالبان اور امریکی فوجوں میں جھڑپ کے بعد پیدا ہوجانے والے انسانی بحران پر قابو پانے میں تعاون دینے کے طور پر طبی و غذائی اشیا سے بھرے متعدد طیارے بھیجے تھے۔ واضح ہو کہ اگست میں افغانستان پر طالبان کے قبضہ سے پہلے ملک میں بڑھتے تشدد کے پیش نظر بیشتر غیر ملکوں نے افغانستان میں اپنے سفارت خانے بند کر دیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *