ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کسانوں کی حمایت کرنے والوں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا ہے کسان، جو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں،ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔واضح ہو کہ دہلی میں چل رہے کسان آندولن کی کئی بالی ووڈ ستاروں نے حمایت کی ہے۔ اور اب اس میں اروشی کا نام کا اور اضافہ ہو گیا ہے ۔
اروشی کی کچھ تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تصویروں میں وہ کسانوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی پکڑ رکھا ہے۔ اس میں کسان مزدور ایکتا زندہ باد لکھا ہوا ہے۔ وہیں ، ان کے پاس کھڑے شخص نے پلے کارڈ تھام رکھا ہے ، اس پر لکھا ہے ہمیں کسانوں کے ساتھ دہلی جانا چاہئے ۔
اروشی کی یہ تصاویر ان کے فین پیج نے شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کسانوں کے بغیر ہمیں کھانا اور دیگر بنیادی چیزیں نہیں مل سکتیں۔ زرعی زندگی سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہیں ہماری عزت کی ضرورت ہے نہ کہ ہماری ہمدردی اور ہم انہیں یہ دیں گے ۔
ایک ذریعے کے مطابق ، اروشی روتیلا کسی کام کے لئے چندی گڑھ پہنچی تھی۔وہاں سے ، انہیں کنبہ کے کسی ممبر کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہریدوار کے لئے فلائٹ پکڑنی تھی۔ لیکن بھارت بند کی وجہ سے وہ وقت پر ہوائی اڈے پر نہیں پہنچ سکیں اور فلائٹ چھوٹ گئی۔
ملی جانکاری کے مطابق ، جب اروشی ایئرپورٹ کے لئے نکلیں تو انہوں نے دیکھا کہ کسان راستے میں اپنے حقوق کے لئے احتجاج کررہے تھے ، جس کے بعد اداکارہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں۔
تصویروں کے علاوہ اروشی کے کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہے ہیں۔کام کے بارے میں بات کریں تو کچھ دن پہلے ہی اروشی روتیلا کا میوزک ویڈیو ‘ وہ چاند کہاں سے لاو¿ گی ‘ ریلیز ہوا ہے ، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ وہ ویڈیو گانے میں ٹی وی اداکار محسن خان کے مقابل دکھائی دی ہیں۔