US and Germany agree to supply advanced weapons to Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) امریکہ اور جرمنی نے روسی حملہ کے شکار یوکرین کو مزید جدید ترین اسلحہ و دیگر فوجی سازو سامان بشمول جنگی ہیلی کاپٹر اور طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورجینیا میں واقع امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پنٹا نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ دونباس خطہ میں روسی پیش قدمی روکنے کی کوشش میں مدد دینے کے لیے امریکہ یوکرین کو چار جدید ترین راکٹ نظام اور بارود دے گا۔

تاہم یہ جدید ترین اسلحہ اور تربیت یافتہ فوجیوں کے میدان جنگ تک پہنچنے میں کم و بیش تین ہفتہ لگ جائیں گے۔ قبل ازیں منگل کے روزامریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے یوکرین کو مزید جدید راکٹ سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اسے ملک کے اندر میدان جنگ میں اہم اہداف کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے میں مدد دے سکے۔

نیویارک ٹائمز میں صدر بائیڈن کا بیان ایک روز قبل دیے گئے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے ایسے جدید میزائل سسٹم کی درخواست کو مسترد کر رہے ہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ممکنہ طور پر روس کے اندر تک حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہو۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئراہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایم 142 ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کو یوکرین اپنی سرزمین پر روسی پیش قدمی کو پسپا کرنے کے لیے استعمال کرے گا “لیکن روسی علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے (استعمال) نہیں کرے گا ۔ اسی دوران جرمنی کے ، چانسلر اولاف شولز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا تک مار کرنے والا آئی آر آئی ایس – ٹی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شولز کی طرف سے یہ اعلان یوکرین کے ساتھ ساتھ جرمن اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ملک کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کو تیز کرنے کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔جرمنی کے رہنما نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ان کا ملک جنگ کے آغاز سے مسلسل یوکرین کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ 24 فروری کو روس کی طرف سے ملک پر حملہ کرنے کے بعد سے جرمنی اب تک یوکرین کو 15 ملین سے زیادہ گولہ بارود، 100,000 دستی بم اور 5,000 سے زیادہ ٹینک شکن بارودی سرنگوں مہیا کر چکا ہے۔شولز نے قانون سازوں کو بتایا کہ حال ہی میں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی کے پاس آئی آر آئی ایس – ٹی کی شکل میں جدید ترین فضائی دفاعی نظام یوکرین کو فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *