واشنگٹن: پنٹاگون نے کہا ہے کہ وسط جنوری تک افغانستان اور عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں زبردست تخفیف کر دے گا۔
نگراں وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمانڈروں اور مشیروں نے انخلاف کے منصوبہ سے اتفاق کر لیا ہے ۔ منصوبہ کے تحت افغانستان میں فوجیوں کی تعداد 4500سے گھٹا کر2500اور عراق میں 3000سے کم کر کے2500کر دی جائے گی۔
ایک دیگر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وائٹ ہاؤس قومی سلامتی مشیر رابرٹ ابرائین نے کہا کہ سبکدوش صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کے تمام فوجیوں کی مئی تک افغانستان اور عراق سے واپسی ہو جائے گی ۔
فی الحال رواں سال کے اواخر اور وسط جنوری تک افغانستان اور عراق سے2500 فوجی واپس آجائیں گے۔اس حوالے سے امریکی میڈیا میں بھی کہا جارہا ہے کہ افغانستان سے 2ہزار اور عراق سے 500 فوجی واپس بلائے جارہے ہیں ۔
