US approves $600 million sale of armed drones to Taiwanتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ کے سبکدوش ڈونالڈ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے صدارتی انتخاب سے پہلے کیے گئے جن فیصلوں سے کانگرس کو مطلع کیا ہے ان میں یہ بھی شامل ہے کہ اس نے تائیوان کو 60 کروڑ ڈالر کے ڈرون فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خارجہ نے گذشتہ دنوں کہا کہ اس نے تائیوان کو اسلحہ اور دیگر سازوسامان سے لیس چار ڈرون فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کے اس اقدام پر خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے چین کی ،جو تائیوان کو ایک علیحدہ صوبہ مانتا ہے اور اس کو ا سلحہ فروخت کرنے کے اعلان پر پہلے ہی غصے کا اظہار کرچکا ہے، ناراضگی اور بڑھے گی۔

وزارت خارجہ نے جانکاری دی ہے کہ اس مجوزہ فروخت سے امریکی قومی ، معاشی اور سلامتی کے مفادات کی تکمیل تائیوان کی اپنی فوج کو جدید بنانے اور معتبر دفاعی صلاحیتوں کو قائم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کی حمایت سے ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت سے وصول کنندگان ملک کی سلامتی کو تقویت ملے گی اور خطے میں سیاسی استحکام ، فوجی توازن ، معاشی ترقی میں بہتری آئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے ، ٹرمپ انتظامیہ نے تائیوان کو 2.37 ارب ڈالر مالیت کے ہارپون میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ اعلان چین نے بوئنگ سمیت امریکی دفاعی سازوسامان فراہم کرنے والوں پر پابندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *