US approves billions of dollars’ worth of arms sales to Saudi Arabia, UAEتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکا کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو3.05 ارب ڈالرمالیت کے معاہدے کے تحت 300 پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت اورمتحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالرمالیت کے ایک اور معاہدے کے تحت 96 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل گولے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الریاض نے پیٹریاٹ ایم آئی ایم-104 ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل (جی ای ایم-ٹی) خرید کرنے کی درخواست کی تھی۔اس فروخت میں دیگرٹولز اور ٹیسٹ آلات بھی شامل ہوں گے۔

پینٹاگون نے کہا کہ یہ مجوزہ فروخت ایک شراکت دارملک کی سلامتی کو بہتربنائے گی اورامریکا کے خارجہ پالیسی کے اہداف اورقومی سلامتی کے مقاصد ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ یہ ملک خطہ خلیج میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کی ایک طاقت ہے۔اس نے مزیدکہا کہ اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اورمستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔نیز متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالر مالیت کے ایک اور معاہدے کے تحت پیٹریاٹ جی ای ایم ٹی میزائل مہیا کیے جائیں گے۔اس طرح اس کے میزائلوں کے گھٹتے ہوئے ذخیرے کو دوبارہ پورا کردیا جائے گا ۔

بیان کے مطابق امریکا کے مہیا کردہ میزائل یمن سے حوثی ملیشیا کے سرحدپاربغیرآدمی فضائی نظام سے شہری مقامات اوراہم بنیادی ڈھانچے پر بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور کیے جائیں گے۔پینٹاگون نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے تھاڈ میزائل راو¿نڈز، دو تھاڈ لانچ کنٹرول اسٹیشنز (ایل سی ایس) اور دو تھاڈ ٹیکٹیکل آپریشنز اسٹیشن (ٹی او ایس) خریدکرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے علاوہ اس سودے میں مرمت اور واپسی، نظام کو مربوط بنانا اور چیک آو¿ٹ، اور فاضل پرزے بھی شامل ہیں۔ان ہتھیاروں کی فروخت سے امریکا کے قومی سلامتی کے مفادات میں مدد ملے گی اور ایک اہم علاقائی شراکت دار کی سلامتی میں بہتری آئے گی۔مجوزہ فروخت سے یواے ای کی خطے میں موجودہ اورمستقبل میں بیلسٹک میزائل حملوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی اوراس کا امریکی افواج پر انحصار کم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *