US arrests two for running secret Chinese ‘police station’ in NYCتصویر سوشل میڈیا

نیویارک(اے یو ایس )نیویارک میں وفاقی حکام نے پیر کے روز دو افراد کو چینی حکومت کے زیر انتظام مین ہٹن میں چینی جمہوریت نواز کارکنوں کی نگرانی کے لیے ایک خفیہ چینی پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔چین کی منسٹری آف پبلک سکیورٹی (ایم ایم پی ایس ) کے زیر انتظام خفیہ پولیس کا اعلان ایک شکایت کے ساتھ کیا گیا تھا جس میں 34 افراد پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کے ذریعے چلنے والی ایک تنظیم کے لیے کام کر رہے ہیں جو آن لائن چینی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔اگرچہ کچھ معاملات میں ایسا لگتا ہے کہ یہ مرکز چینی شہریوں کی خدمات جیسے کہ ڈرائیور کے لائسنس، ایسی اشیائ جن کے لیے امریکی حکام سے قونصلر کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے میں مدد کر رہا ہے۔ اس نے چینی کارکنوں کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیاں شروع کی ہیں اور امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پیر کو کہا کہ خفیہ پولیس ملازمین غیر ملکی ایجنٹوں کے طور پر رجسٹرڈ نہیں تھے۔

نیو یارک کے مشرقی علاقے میں امریکا کے اٹارنی برائن پیس نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ”ہمیں اپنے عظیم شہر میں کسی خفیہ پولیس اسٹیشن کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی چاہیے۔“ ذرا تصور کریں کہ این وائی پی ڈی بیجنگ میں ایک غیر اعلانیہ خفیہ پولیس اسٹیشن کھولے تو کیسالگے گا۔”گرفتار لو جیان وانگ اور چن جن پنگ پر غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام میں ملزم کو پانچ سال قید جب کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بیس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔حکام چائنا ٹاؤن میں واقع پولیس کی تمام سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں، کیونکہ حکام کے مطابق جیانوانگ اور جن پنگ نے امریکی حکام کے ابتدائی رابطے کے بعد اپنے فون سے معلومات ڈیلیٹ کر دی تھیں۔پیس نے پیر کو کہا کہ ممکنہ شواہد کو حذف کرنا اس معاملے میں ایک رکاوٹ ہے، لیکن انہوں نےتوجہ دلائی کہ حکام کے پاس کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ چین نے پولیس کو کیلیفورنیا میں جمہوریت کے حامی کارکن کی جاسوسی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خفیہ پولیس سٹیشن کا استعمال زیادہ مذموم تھا اور ایسا لگتا ہے کہ چینی نیشنل پولیس سٹیشن کو امریکی سرزمین پر ایک امریکی باشندے کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *