واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکا کی جانب سے ہندوستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جتنی جلد ممکن ہو سکے ہندوستان چھوڑدینے کی ہدایت کی گئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا کی جانب سے ہندوستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو جَلد ہندوستان چھوڑ دینے اور واپس امریکا پہنچنے کی ہدایات کی گئی تھی۔ امریکا کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔واضح ہو کہ امریکہ نے ہنوستان کو لیول 4ٹریول ایڈوائزری میں ڈالا ہوا ہے۔یہ لیول ٹریول ایڈوائزری میں امریکی وزارت خارجہ کا سب سے اونچا لیول ہے۔