US asks Iran to stop selling drones to Russiaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکہ ایرن پر دباؤ ڈل رہا ہے کہ وہ روس کو ڈرونز کی فروخت بند کر دے۔رونامہ فنانشل ٹائمز نے بدھ کے روز اس معاملے پر بریفنگ دینے والے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو انتباہ دے رہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وسیع تر غیر تحریری مفاہمت پر مباحثہ کے ایک جزو کے طور پر وہ روس کو مسلح ڈرونز کی فروخت روک دے۔ رپورٹ میں ایک ایرانی اہلکار اور مذاکراتی معاملہ سے واقفیت رکھنے والے ایک اور شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ یران پر مسلسل یہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روس کو مسلح ڈرون، جسے روس یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہا ہے، فروخت کرنا بند کر دے۔

امریکہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ایران روس کو ساتھ ہی ڈرون طیاروں کے اسپیئر پارٹس بھی فروخت نہ کرے۔ اگرچہ ایران طویل عرصے سے اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ روس کو ڈرون کی فراہمی کے پس پشت اس کا ہاتھ ہے۔

قبل ازیں سی این این نے 26 مئی کو ایک خبر جاری کی تھی کہ ایران خفیہ طور پر شاہد کامیکاز ڈرون بحیرہ قزوین کے راستے روس بھیج رہا ہے۔ وائٹ ہاو¿س اور ایران کی وزارت خارجہ نے اس پر تبصرہ کرنے کے لیے فوری طور پر رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ روس ممکنہ طور پر بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تیاری میں مکمل طور پر خود کفیل ہونے کی امید رکھتا ہے لیکن اس کا انحصار فی الحال ایران سے بحیرہ قزوین کے راستے بھیجے جانے والے پرزوں اور تیار شدہ ڈرونز پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *