US based NGO demand to hire back journalist fired for Israel visitتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم نے، جو کہ مسلم۔یہودی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے ، ایک سرکاری پاکستانی ٹیلی ویژن چینل سے درخواست کی ہے کہ گزشتہ ماہ ایک بین مذہبی گروپ کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کرنے کی پاداش میں جس صحافی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے اسے ملازمت پر بحال کیا جائے۔ واضح ہو کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے پریزینٹر(اینکر) احمد قریشی 15 رکنی وفد میں شامل تھے جو اسرائیل پہنچا اور وہاں کے صدر اسحاق ہارجوک سے ملاقات کی تھی۔اس کے بعد چینل نے انہیں نوکری سے نکال دیا تھا۔

وفد کے زیادہ تر ارکان امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن تھے۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت ملک میں بہت سے لوگوں نے اس دورے کی شدید مذمت کی تھی۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ کی وجہ سے مسلم اکثریتی پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ امریکی غیر سرکاری تنظیم ‘مخیارک انیشی ایٹو’ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلی کوہانیم نے جمعہ کو کہا کہ قریشی کو صرف ایک صحافی کے طور پر اپنا کام کرنے کے لیے سیاسی ایجنڈے کا شکار بنایا گیا۔

کوہانم نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ عمران پر تنقید کرنے کے بعد قریشی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیںجب کہ وہ زمینی حقیقت جاننے اور مسائل کو خود سمجھنے کے لیے ایک اچھے انسان تھے۔ صرف ایک صحافی کے طور پر اپنا کام کر رہے ہیں۔ قریشی نے بعد میں جمعہ کو اے پی کو ایک پیغام میں دہرایا کہ ان کا دورہ نجی افراد کا دورہ تھا، جس کا پاکستان اور اس کی پالیسیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان اور خطے میں کام کرنے والے فری لانس صحافی کے طور پر اس یاترا کی کوریج کی تھی۔ قریشی نے کہایہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عارضی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ان کے اس دورے پر سیاست کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *