واشنگٹن: امریکہ نے ہندوستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ترکی اورپاکستان کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ترکی میں بنائے گئے 30 جنگی ہیلی کاپٹروں کو پاکستان کو دینے سے انکار کردیا ہے۔
ترکی کے صدر کے ترجمان ابراہیم کالن نے کہا کہ امریکہ نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان چین سے ان جنگی ہیلی کاپٹروںکو خرید سکتا ہے۔اے ٹی اے کے ٹی 129 لڑاکو ہیلی کاپٹر میں امریکی انجن لگے ہوئے ہیں۔یہ طیارہ ہر موسم میں لڑنے کے قابل ہے۔
امریکی انجن کی وجہ سے ، اس طیارے کی برآمد سے پہلے منظوری لینی ہوتی ہے۔ تاہم ، کالن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پابندی سے امریکی مفادات کو مزید نقصان پہنچے گا۔ اس سے قبل ترکی اور پاکستان نے سال 2018 میں ترکی میں بنے ان جنگی ہیلی کاپٹروں کے لئے 1.5 بلین ڈالر میں معاہدہ کیا تھا۔ترکی پاکستان کا ایک پرانا دوست سمجھا جاتا ہے۔
جولائی 2018 میں ، ترکی میں بنے ہیلی کاپٹر کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان 1.5 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن پینٹاگن نے ترک کمپنی کو انجن کے لئے ایکسپورٹ لائسنس نہیں دیا ، جس کی وجہ سے اس کی ترسیل کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔ین کوچیلنج کریں گے۔
