واشنگٹن: (اے یو ایس) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا میں کیبل نیوز چینلز کی ریٹنگز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا میں کیبل نیوز کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوا، ریٹنگز میں فاکس نیوز سب سے آگے رہا۔جبکہ سی این این کی ویور شپ میں بھی حیرت انگیز اضافہ سامنے آیا ہےرپورٹ کے مطابق، فاکس، سی این این، اور ایم ایس این بی سی کی ویور شپ گزشتہ بدھ اور اتوار کی رات جنگ کے آغاز پر پرائم ٹائم میں مجموعی طور پر اوسطاً 6.4 ملین رہی، جوکہ یہ ان کی جنوری کی اوسط ویور شپ 4 ملین سے زیادہ ہے۔
بدھ اور اتوار کے درمیان پورے دن، فاکس نیوز کے اوسطاً 2.32 ملین ناظرین تھے، جوکہ جنوری کے پرسکون مہینے سے 64 فیصد زیادہ تھے۔سی این این کے ویورز کی تعداد گزشتہ ہفتے 1.75 ملین ہو گئی جوکہ جنوری میں 633,000 تھی، یعنی ویورشپ میں 178 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ ایم ایس این بی سی کے ویورز کی تعداد 980,000 تھی، جوکہ جنوری کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 